اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حبا بخاری کو شہریار منور سے نیا لقب مل گیا

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار، ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا ۔

حال ہی میں اداکار شہریار منور نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں  نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ  دوستی کے بارے میں گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ یہ الگ بات ہے کہ حبا بخاری شوٹنگ کے لیے تاریخیں بہت دیر سے دیتی ہیں مگر وہ  ایک پرسکون اور ٹھہری ہوئی شخصیت کی مالک ہیں، وہ ریٹنگ کوئین اور ڈرامہ انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ بھی  ہیں۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ حبا بخاری سیٹ پر زیادہ گھلتی ملتی نہیں ہیں اور اپنے موبائل فون کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔

دوسری جانب حبا بخاری  کا اپنے ساتھی اداکار سے متعلق کہنا تھا کہ شہریار منور صدیقی بہت سادہ اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں، شہرت کے باوجود اِن میں ’میں‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، وہ شائستہ شخصیت اور کمال کے ہیں۔

حبا بخاری نے بتایا کہ شہریار منور صدیقی کو بھی سیٹ پر دیگر ساتھی اداکاروں یا عملے کے ساتھ گھلنا ملنا بالکل پسند نہیں، شوٹنگ کے دوران وہ اپنے کمرے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حبا بخاری اور شہریار منور نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’رَد‘ میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں، انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو شائقین کی جانب سے ایک ساتھ خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے