اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا کسان پیکیج زرعی ترقی کیلئے ناگزیر ہے: صوبائی وزیر زراعت

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا کسان پیکیج زرعی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، سپیشل سیکرٹری زراعت شہنشاہ فیصل عظیم و دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری زراعت نے اجلاس کے شرکاء کو جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے بتایا کہ 64 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں زرعی ترقی کے لیے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے،تمام منصوبوں کی دی ہوئی ٹائم لائن کے مطابق ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، تمام منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور میعاد کے بارے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان سے متعلق منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ٹائم لائنز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، موجودہ حکومت کا کسان پیکیج زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کسان کارڈ کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سکروٹنی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار درخواستیں کسان کارڈ کی فراہمی کیلئے منظور کی جا چکی ہیں۔

سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ کسان کارڈ کے حصول کے لئے جن موضع جات کا ریکارڈ ابھی تک کمپیوٹرائز نہیں ہوا وہاں فزیکل ویریفیکیشن کے ذریعے کاشتکاروں کا اندراج عمل میں لایا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز 70 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے