اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئے فنانس ایکٹ پر عملدرآمد کا آغاز، درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) فنانس ایکٹ 2024 پر عمل درآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،سیکڑوں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجٹ 25-2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا نفاذکرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمر کس لی، سیکڑوں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 5 سے 55 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق زندہ مچھلی کی درآمد پر 10 فیصد، فریز فِش پر 35 فیصد، درآمدی دودھ اور کریم پر 25 فیصد، دہی، مکھن اور نٹس پر 20 فیصد جبکہ درآمدی قدرتی شہد پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

اسی طرح درآمدی کھجوروں، انجیر، پائن ایپل، امرود اور آم پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد، درآمدی چیری پر 35 فیصد، سیب اور لیچی پر 45 فیصد، مکئی پر 30 فیصد،  درآمدی پرفیوم، میک اپ کے سامان، سکن کیئر اور بالوں کیلئے مختلف آئٹمز پر 55 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق  درآمدی شیونگ کریم، مختلف صابن پر بھی 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی،جینٹس اور لیڈیز کیلئے درآمدی اوور کوٹس، ٹوپی، جیکٹس، ٹراؤزرز اور شارٹس پر 10 فیصد آر ڈی عائد کی گئی ہے۔

نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ٹریک سوٹ، رومال، شال، مفلر، ٹائی، کمبل پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی جبکہ درآمدی واٹر پروف اور لیدر کے جوتوں پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

درآمدی واش بیسن، باتھ روم کے سامان پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی گئی جبکہ درآمدی جیولری پر بھی45 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے