اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

239 ارب ٹیکس وصول، پنجاب ریونیو اتھارٹی سب پر بازی لے گئی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہورنیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اعزاز، پی آر اے ایک بار پھر تمام ریونیو اتھارٹیز پربازی لے گئی۔

چیئرمین پی آر اے ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق 239 ارب سے زائد کا ٹیکس جمع کر کے نئے سنگ میل کی بنیاد رکھی، پُر امید ہیں کہ رواں سال سول اکاؤنٹس فائنل ہونے تک ریونیو میں مزید اضافہ ہو گا۔

پی آر اے ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جون 2024 میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 29 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کیا، گزشتہ مالی سال میں جون کے مہینے میں سیلز ٹیکس کی مد میں 26 ارب 71 کروڑ روپے جمع کیے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق جون 2024 میں ہونے والی وصولیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں، مالی سال 2023-24 میں جولائی سے جون تک سیلز ٹیکس کی مد میں 233 ارب 43 کروڑ وصول ہوئے۔

مالی سال 2023 -2022 میں جولائی سے جون تک سیلز ٹیکس کی مد میں 191 ارب 21 کروڑ جمع ہوئے، مالی سال 2023-24 میں یہ وصولی 17 فیصد زیادہ ہے، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں 2024 میں 10.2 ارب جب کہ 2023 میں 5.3 ارب اکٹھے ہوئے۔

پی آر اے کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی موجودہ وصولی 92 فیصد زیادہ ہے، پنجاب انفراسٹرکچر سیس سے رواں سال 5.5 ارب جب کہ گزشتہ سال 3.5 ارب اکٹھے کئے گئے، پنجاب انفرا سٹرکچر سیس کی یہ وصولیاں گزشتہ سال کے مقابلے 55 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان کی ہدایت پر ہدف کے حصول کے لئے تاجر برادری، ٹرانسپورٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے مسلسل رابطے میں رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے