01 Jul 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے۔
گورنر پنجاب کے رخصت پر ہونے کے باعث سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
سردار سلیم حیدر خان 7 جولائی تک چھٹیوں پر ہوں گے، ملک محمد احمد خان 7 جولائی تک بطور قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔