اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا ڈور مور کا ایک اور مطالبہ منظور، گیس مزید مہنگی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ منظور کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کردی گئی،ای سی سی نے اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس ٹیرف 250 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی منظوری دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا، کیپٹو کے سوا باقی انڈسٹری کے لئے بھی گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیز کو سالانہ 92 ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا، آئی ایم ایف کے مطالبے پر جنرل انڈسٹری کیلئے جنوری 2025ء میں گیس مزید مہنگی کرنے کا بھی پلان زیر غور ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے