30 Jun 2024
(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہو گا، لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے دو طرفہ کرایہ 86ہزار علاوہ ٹیکس مقررکیا گیاہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپےتھا جو کم کر کے 86 ہزار روپےکر دیا گیا ہے،پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی۔
رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک مؤثر رہے گی، پاکستان سے مدینہ منورہ جانےوالے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔