اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بارش کے بعد فیڈرز کی عدم بحالی پر لیسکو کے 3 افسران معطل

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد فیڈرز کو بروقت بحال نہ کرنے پر لیسکو کے 3 افسران کو معطل کردیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے چیف انجینئر آپریشنز عباس علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معطل ہونیوالوں میں ایس ڈی او جی او آر عثمان قدیر، ایکسین سول لائنز کامران نوید اور ایس ای سنٹرل جمشید زمان شامل ہیں، صارفین کو درپیش مشکلات کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے دوران لیسکو ریجن میں 213 فیڈرز متاثر ہوئے،بارشوں کے موسم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل ہیں، مٹیریل کی کمی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ لیسکو کی تمام سب ڈویژنز میں 4 سے 6ٹرالیاں بمعہ 200کے وی ٹرانسفامرز موجود ہیں، ان ٹرالیوں اور ٹرانسفارمرز کو ایمرجنسی کی صورت میں کہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس وقت ہائی لاسز فیڈرز کے علاوہ کسی فیڈر پر لوڈ شیڈ نگ نہیں ہورہی۔

انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ کیٹیگری تھری کے 136 فیڈرز پر 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، کیٹیگری فور کے 68 فیڈرز پر 4 گھنٹے جبکہ کیٹیگری فائیو کے42 فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ  ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لیسکو اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ہر 3 گھنٹے کے بعد فیڈرز سے متعلق ڈیٹا اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی جاری کررہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے کہا کہ گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران لیسکو کے 2169 فیڈرز میں سے صرف 73 فیڈرز پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی،گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران تقریباً 3.50 فیصدسے کم فیڈرز مختلف اوقات میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر متاثر ہوئے جنہیں بر وقت ٹھیک کردیا گیا، خراب ہونیوالے فیڈرز کو 25 منٹس سے 6گھنٹے 30منٹ کے دوران بحال کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے پاس ٹرانسفامرز اور ان کے متعلقہ آلات ترجیحی بنیادوں پر دستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے،کمپلینٹ سنٹر اور کمپلینٹ فون نمبرز پر سپیشل ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی صارف کو ان اٹنڈنٹ نہ چھوڑا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے