30 Jun 2024
(لاہور نیوز) مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر فلور ملز مالکان اپنے کارڈز کھیلنے لگے، فلور ملز مالکان نے مارکیٹ میں صرف روزانہ ضرورت کا آٹا فراہم کرنے کی پالیسی بنا لی، پیر کو مارکیٹ صورتحال دیکھ کر نئے ریٹ پر آٹے کا اجراء ہو گا۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں درجہ اول آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1900 سے 1920 روپے میں بیچا جا رہا ہے، دس روز قبل 20 کلو آٹے کاتھیلا 1800 روپے تک دستیاب تھا۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مارکیٹ میں چکی آٹا 150 روپے ، کھلا سرخ آٹا 100 روپے اور فائن آٹا 110 روپے کلو میں بیچا جارہا ہے،اوپن مارکیٹ میں گندم کےنرخوں میں تیزی سے آٹے کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال ہے۔