اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا پھر ڈومور کا مطالبہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خواہشمند

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی بجٹ 2024-25 کی منظوری کیساتھ ہی عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پھر ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ چاہتا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے، نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے اور نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے اور مشکل معاشی فیصلے معیشت کیلئے ضروری قرار دیئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے