28 Jun 2024
(لاہورنیوز) ریئل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی مرتبہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق فنانس ترمیمی بل بلڈر اور ڈیویلپر کی کسی بھی لانچ کردہ پروڈکٹ پر 3 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی، ترمیمی بل کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر 3 فیصد ایف اے ڈی عائد ہوگی، فنانس ترمیمی بل 2024 فروخت کرنے والا اگر فائلر ہوا تو 3 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فنانس ترمیمی بل 2024 فروخت کرنے والا اگر لیٹ فائلر ہوا تو 5 فیصد ایف اے ڈی دے گا، فنانس ترمیمی بل 2024 فروخت کرنے والا اگر نان فائلر ہوا تو 7 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔