اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے سازگارماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے: مریم نواز

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انٹرپرینیورشپ کے کلچر کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرینیورشپ (SME,s) کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آج چھوٹے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ میں جدت کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے اقدامات کے عزم کا دن ہے، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے ایس ایم ایز کو ترقی دینے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے، چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری اقتصادی استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے ضروری ہے، حکومت ایم ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور مدد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے لاجسٹک سپورٹ، ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، ایس ایم ایز صرف اقتصادی ترقی ہی نہیں بلکہ معاشی عدم مساوات کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں ایس ایم ایز کے ذریعے روزگار کے بڑے مواقع میسر ہیں، ایس ایم ایز کا مینوفیکچرنگ، خدمات اور تجارت میں متنوع آپریشنز کے ذریعے پنجاب کی جی ڈی پی میں نمایاں شیئر ہے، ایس ایم ایز کی برآمدی صلاحیت سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زراعت ، لائیو سٹاک اور گارمنٹس سمیت ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،زرعی قرض فراہم کر کے کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ترقی کے مواقع سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ  ایس ایم ایز کی برآمدی صلاحیتوں کو بڑھا کربین الاقوامی منڈیوں تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے، انٹرپرینیورشپ کے کلچر کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے