27 Jun 2024
(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے ویسٹ انڈیز جانے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے تمام بورڈ ممبرز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے دعوت نامے بھجوا رکھے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کے موقع پر آئی سی سی کا اجلاس بھی شیڈولڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر داخلہ کی حیثیت سے امریکا میں اقوام متحدہ کی اہم میٹنگز میں شرکت کر رہے ہیں اور میٹنگز کے بعد ویسٹ انڈیز جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل بارباڈوس میں 29 جون کو کھیلا جائے گا۔