اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ :دوسرےسیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کیلئے بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی۔

بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے گیانا کے پروویڈینس کرکٹ سٹیڈیم میں فائنل میں رسائی کیلئے جنگ لڑیں گی، دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔

ادھر آج گیانا میں شام 4 بجے تک بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے شیڈولڈ سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ کیلئے 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور واش آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارت فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو سپر 8 کے گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار قرار دیا جائے گا۔

آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے بھارت کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا، گیانا میں میچ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت شروع ہو گا جبکہ بھارت میں شام کا وقت ہو گا۔

میچ کا آفیشل وقت صبح 10 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 1 بجکر 40 منٹ ہے جبکہ بارش کی وجہ سے اضافی وقت میں میچ شام 5 بجکر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے