کھیل
انضمام الحق کا پاک بھارت میچ میں بھارتی فاسٹ باولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام
26 Jun 2024
26 Jun 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ باولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔
مقامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نئے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی،امپائرز کو ان چیزوں کیلئے آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔