اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ ہونے والے اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 کے سلسلے میں پاکستان ویمن ٹیم کا 4 روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔

کراچی میں منعقد ہونے والے اس 4 روزہ کیمپ میں 29 ویمن کرکٹرز شریک ہوں گی، اس دوران 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں ہے اس گروپ میں بھارت، نیپال اور یو اے ای کی ٹیمیں بھی ہیں، پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 19جولائی کو بھارت کیخلاف کھیلے گی جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا، کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے