اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، وسیم اکرم پرامید

26 Jun 2024
26 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

سابق کپتان نے غیرملکی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی اور شاندار انتظامات دیکھے گی، چیئرمین پی سی بی میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے سٹیڈیمز اَپ گریڈ کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرکٹ کی بہتری کیلئے اس ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ تمام ممالک آئیں گے کیونکہ کرکٹ اور سیاست بالکل مختلف چیزیں ہیں، پورا ملک 8 بڑی ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری اور مارچ کے وسط میں شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے اور بھارتی ٹیم ایونٹ کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی۔

ٹورمنٹ 8 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگا، آخری ایونٹ پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو ہرا کر جیتا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے جن ٹیموں کی تصدیق کی ہے ان میں پاکستان (میزبان)، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے