اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

شہریوں کیلئے بری خبر، ٹریفک چالانز پر بھی ٹیکس لگ گیا

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) شہریوں کےلیے بری خبر، حکومت نے ٹریفک چالانز پر بھی ٹیکس لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ اضافی ٹیکس بھی جمع کرانا پڑے گا،کسی بھی ٹریفک چالان کے جرمانے کے ساتھ 15 روپے اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔

 بغیر ہیلمٹ چالان پر جرمانہ دوہزار روپے ہے لیکن 15 روپے اضافی جمع کرانا ہونگے،لرنر لائسنس کی فیس پانچ سو روپے لیکن 515 روپے جمع کرانا ہونگے۔ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، فریش لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹس پر بھی 15 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

 ٹریفک پولیس سالانہ صرف 15 روپے ٹیکس کی مد میں تقریبا 16 کروڑ روپے جمع کرے گی، گزشتہ سال ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے