25 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پلیئرز کے معاوضے کم کیے یا روکے تو وہ چھوڑ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بابراعظم اور محمد رضوان کی سینٹرل کنٹریکٹس میں مبینہ تنزلی کی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو ہر صورت معاوضہ دینا چاہیے، ان کا کیریئر بہت ہی محدود ہوتا ہے۔
پی سی بی کے پاس کرکٹرز کو دینے کیلیے بہت کچھ موجود ہے، اگر آپ کام کرنے والوں کے معاوضے میں کمی کریں گے یا تنخواہیں روک لیں گے تو وہ آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے، پلیئرز کی تنخواہوں میں کمی بیشی سے کھیل کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔