اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

موسلا دھار بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی خوشخبری سنا دی ، 26 جون کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

لاہور میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، اربن فلڈنگ کا خدشہ 28 سے 30 جون کے درمیان دیکھا جارہا ہے  جس کا اعلامیہ محکمہ موسمیات  کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے