اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی اداروں کے خسارے میں اضافہ، 905ارب روپے تک پہنچ گئے

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی ریاستی ملکیتی اداروں کے مالی نقصانات پر وزارت خزانہ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2021-22 کی نسبت گزشتہ مالی سال حکومت پر اداروں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، خسارے کا شکار اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے، مالی سال 2022-23 میں نقصانات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصان میں 202 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ توانائی شعبے میں حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 304 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں،حکومت نے توانائی سمیت دیگر اداروں کو 1021 ارب روپے کی مالی امداد بھی دی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز میں کہا گیا کہ تقسیم کار کمپنیوں سمیت توانائی شعبےپر 759 ارب روپے خرچ کیے گئے،گزشتہ 10 برسوں میں ریلویز، این ایچ اے کے نقصانات 5 ہزار 595 ارب سے تجاوز کر گئے،حکومتی ملکیتی اداروں کے خسارے کے باعث گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران آئل اینڈ فنانشل سمیت دیگر سرکاری اداروں نے 703 ارب منافع بھی کمایا، سرکاری اداروں کے اثاثوں کی بک ویلیو 35 ہزار 218 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، سرکاری اداروں کے ذمہ واجبات 20 فیصد اضافہ سے 29 ہزار 721 ارب ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے