اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اضافی گندم کی برآمد کا معاملہ، تاجروں نے حکومت سے اجازت مانگ لی

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(ویب ڈیسک) تاجروں کی جانب سے ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔

چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن آف پاکستان مزمل چیپل کے مطابق اس وقت ملک میں 3.9 ملین ٹن اضافی گندم موجود ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کو اچھی قیمت نہیں مل رہی۔ ملک میں موجود اضافی گندم کی برآمد کی اجازت لینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گندم، آٹا اور میدہ کی برآمد کی فوری اجازت دے ۔ ڈھائی لاکھ ٹن آٹا، ڈھائی لاکھ ٹن میدہ اور 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان اضافی پیداوار سے بین الاقوامی منڈی میں داخل ہو سکتا ہے۔اضافی گندم کی برآمد کے لیے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔

مزمل چیپل کا کہنا تھا کہ اضافی گندم کی برآمد سے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی اور ملک کے لیے زرمبادلہ بھی کمایا جائے گا۔32 ملین ٹن ضروت کے مقابلے میں 36 ملین ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔ 31.4 ملین ٹن پیدوار اور 4.6 ملین ٹن کے کیری فارورڈ اسٹاک ملا کر 36 لاکھ ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے