اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی اجلاس: سپیکر نے ہتک عز ت بل پر رولنگ جاری کردی

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ہتک عزت بل پر قائم مقام گورنر کے دستخط کے معاملے پر رولنگ جاری کردی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن نے ہتک عزت بل پر قائمقام گورنر کی جانب سے دستخط کے معاملے پر اعتراض اٹھایا جس پر سپیکر نے رولنگ دے دی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رولنگ میں کہا کہ ہتک عزت بل 2024ء پر اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا نقطہ اعتراض صرف اخلاقی طورپر تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کوئی بھی قانون یا آئین کی شق سپیکر کو قائم مقام گورنر کے طورپر بل پر دستخط کرنے سے منع نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہتک عزت بل پر دستخط کرتے وقت مکمل طورپر قائم مقام گورنر کی حیثیت سے کئے، آئین کے تحت سپیکر جب قائم مقام گورنر کے طور پر ذمہ داری نبھا رہا ہوتا ہے تو اس کو گورنر کے تمام آئینی اختیارات استعمال کرنا ہوتے ہیں۔

سپیکر پنجاب  اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 260 اور 104 کے تحت قائم مقام گورنر کے پاس وہی اختیارات ہوتے ہیں جو گورنر کو حاصل ہوتے ہیں، رانا آفتاب کا نقطہ اعتراض ان آئینی وجوہات کی بناء پر مسترد کیاجاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے