اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں 'آپریشن عزم استحکام' کی حمایت میں قرارداد جمع

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں ”آپریشن عزم استحکام“ کی حمایت میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ”آپریشن عزم استحکام“ کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

متن کے مطابق یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے، ایوان افواج پاکستان، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو متحد اور یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے