اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے ایک  پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے، خواتین کی قیادت اور نقطہ نظر سفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، معاشر تی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ  پاکستان کی معروف سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے