اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20ورلڈکپ: آسٹریلوی باؤلر پیٹ کمنز نے 2 بار ہیٹرک کرکے تاریخ رقم کردی

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز تاریخ رقم کرتے ہوئے 3 روز کے دوران ایک ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے اور مختصر ترین فارمیٹ میں دنیا کے 5ویں باؤلر بن گئے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے دی، ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے جب کہ جواب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم127رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، اس طرح سے اسے 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں کامیابی حاصل کرکے جہاں افغانستان نے تاریخ رقم کی وہیں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز نے بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا، گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد انہوں نے افغان ٹیم کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کی اور 18ویں اوور کی آخری گیند پر راشد خان کو آؤٹ کرنے کے بعد 20ویں اوور کی پہلی گیند پر کریم جنت کو پویلین کی راہ دکھائی اور اگلی ہی گیند پر گلبدین نائب کو بھی میدان بدر کردیا۔

وہ چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کر سکتے تھے لیکن ڈیوڈ وارنر نے ڈیپ سکوائر پر ایک کیچ چھوڑ دیا جب کہ اس سے قبل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجام دیا تھا۔

خیال رہے سری لنکا کے لاستھ ملنگا، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، سربیا کے مارک پاولووچ، مالٹا کے وسیم عباس کے بعد پیٹ کمنز بھی ٹی 20 کرکٹ میں 2 مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔

واضح رہے پیٹ کمنز وسیم اکرم کے بعد لگاتار 2 میچوں میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے، پاکستانی سٹار باؤلر نے مارچ 1999 میں سری لنکا کے خلاف لگاتار 2 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہیٹ ٹرک کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے