اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(لاہور نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

بارباڈوس برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 115 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز سٹیون ٹیلر اور اینڈریز گوس نے کیا تاہم یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور سٹیون ٹیلر 12 اور اینڈریز گوس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نتیش کمار 30، کپتان آرون جونز 10، کوری اینڈرسن 29، میلنڈ کمار 4 اور ہرمیت سنگھ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ علی خان، نوتھوش کینجیگے اور سوربھ نیتراولکر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ایک ہی اوور میں5 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ میں تیسری ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ سیم کرن اور عادل رشید نے 2، 2 اور ریس ٹوپلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے