اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت پر پنجاب حکومت کا تحقیقات کا فیصلہ

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(لاہور نیوز) سرکاری ٹھیکوں، پارکنگ اورکینٹینوں کے ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت پر پنجاب حکومت نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

غیر قانونی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا، سرکاری ٹھیکوں ،پارکنگ اور کینٹینوں کے ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت کی شکایات پر تحقیقات کا فیصلہ  کرلیا گیا۔

ذرائع  کےمطابق سرکاری ہسپتالوں میں تعمیر و مرمت کے ٹھیکوں ،پارکنگ اور کینٹینز کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی تجویزدی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں اور ٹھیکوں سے متعلق رپورٹ مانگ لی ۔

ٹھیکہ کس کو دیا؟ طریقہ کار کیا تھا؟ کتنے افراد یا کمپنیوں نے حصہ لیا؟ مداخلت کتنی تھی؟ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا ٹھیکہ کس کو اور کیسے دیا گیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام معاملات کی تحقیقات کا حکم  دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں ملوث مافیاز کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے