اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملاوٹ، منافع خوری کیخلاف انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بڑا اقدام اٹھایا ہے، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنانے کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چھاپے مارے گی اور اسے جرمانوں کا بھی اختیار ہو گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی، صوبے میں قانون کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ دار ہو گی، پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے مل کر اقدامات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے