اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید الاضحٰی پر صفائی کا عمل بہترین طریقے سے انجام دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے عید الاضحٰی پر شہروں اور قصبوں میں صفائی کا عمل بہترین طریقے سے انجام دیا گیا۔

عید الاضحٰی پر انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی نمائندوں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی۔

مریم نواز نے کہا کہ عید الاضحٰی پر زیرو ویسٹ مشن کی کامیابی اشتراکِ کار کی بہترین مثال ہے، آلائشیں اٹھا کر فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے، عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریدار اور بیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر گاؤں کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے