اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین کا اہم کارنامہ ،پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کرنے والا کمپیوٹر سسٹم تیار کرلیا

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(ویب ڈیسک) محققین نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت کا ماڈل وضع کیا ہے جو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص اسپتال کے ڈاکٹروں سے بہتر انداز میں کر سکتا ہے۔

ماہرین نے ایک ایسا کمپیوٹر سسٹم بنایا ہے جس کی تربیت اور آزمائش 10 ہزار سے زائد پروسٹیٹ ایم آر آئی معائنوں میں پر کی گئی ہے۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے نصف تعداد میں ’غلط مثبت‘ نتائج سامنے آئے۔

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ یہ نظام مردوں کو لاحق ہونے والے سب سے عام کینسر میں بغیر علامت تشخیص اور غیر ضروری سرجریز کی تعداد کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔محققین کے مطابق اے آئی کو استعمال کرتے ہوئے اسکین کا معائنہ دنیا بھر میں میڈیکل ایمیجنگ کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے میں اہم ہوگا۔

اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے 9ہزار 129 مریضوں کے 10 ہزار 207 ایم آر آئی معائنوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی وضع کی۔بعد ازاں اس کو مزید 1000 مریضوں کے اسکینز پر آزمایا گیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ یہ افراد کینسر میں مبتلا ہیں یا نہیں اور اگر ہیں تو ان کا مرض کتنا شدید ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا موازنہ 20 ممالک کے 60 ریڈیو لوجسٹ کے ساتھ کیا گیا جن کا ایم آر آئی اسکین پڑنے کا تجربہ اوسطاً پانچ سے 10 سال کے درمیان تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے