اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تمباکو نوشی ،فاسل فیول سے سالانہ کتنی اموات ہوتی ہیں ؟ماہرین نے ہولناک تعداد بتا دی

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی، تمباکو نوشی اور فاسل فیول کے سبب سالانہ 27 لاکھ افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق صحت میں خرابی اور قبل از وقت اموات کی بڑی وجہ طاقتور صنعتیں ہیں جو حکومت کی جانب سے کینسر، قلبی مرض اور ذیا بیطس کے کیسز کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور بنائی جانے والی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے پیش کی جانے والی اس نئی رپورٹ میں انڈسٹری کی طاقت کو کم کرنے کے لیے سخت ضوابط کے مطالبے کے ساتھ حکومتوں سے ان صنعتوں کے سبب تاخیر، کمزور یا روک دی جانے والی صحت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یورپ میں روزانہ کمرشل انڈسٹری کی نقصان دہ اشیاء اورافعال کے سبب 7400 افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔ یہ کمرشل اشیاء کل اموات کے 24 فی صد کی حصہ دار ہیں (جبکہ سب سے زیادہ اموات امراضِ قلب (51.4 فی صد) اور کینسر (46.4 فی صد) سے ہوتی ہیں)۔

دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر تمباکو نوشی، شراب نوشی، الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور ایندھن کی صنعتیں یورپ میں کلی یا جزوی طور پر سالانہ 27 لاکھ اموات کی ذمہ دار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے