اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بارشوں کے دوران فلوریڈا میں میچ رکھنے پر راشد لطیف سیخ پا

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کی پیش نظر امریکی ریاست فلوریڈا میں میچز کے انعقاد پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا کہ نیویارک میں خراب پچز اور فلوریڈا میں بارش و سیلابی صورتحال کے دوران میچز کیوں شیڈول کئے گئے؟

نیویارک کی پچز پر سب سے زیادہ ٹوٹل محض 137 تھا جبکہ سب سے زیادہ حاصل ہوجانے والا ہدف 111، اب فلوریڈا میں بارش سے مزید 3 اہم میچز واش آؤٹ ہونے کا خدشہ ہے، یہ ورلڈکپ کیلئے اچھا نہیں، ٹیموں کو پریکٹس سیشن کا موقع نہیں مل رہا۔

دوسری جانب فلوریڈا میں شدید بارشوں کے باعث گورنر نے سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا جبکہ 14 سے 16 جون کے درمیان لوڈرہل کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز شیڈول ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری بارش کے پانی میں پیدل یا گاڑیوں میں داخل ہونے سے گریز کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے