اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاپ کورین بینڈ بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے بخار میں مبتلا

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) خود کو مزاحیہ گلوکار و انٹرٹینر کہنے والے وائرل سینسیشن چاہت فتح علی خان کی جانب سے ری مکس کیا گیا گانا ’بدو بدی‘ کا بخار اب کے پاپ گلوکاروں پر بھی چڑھ گیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں گزشتہ دنوں پاکستانیوں سمیت بھارتی معروف شخصیات بھی بھونڈے گانے ’بدو بدی‘ پر ریلز بناتی نظر آئیں وہیں اب اس گانے کی شہرت کورین میوزک انڈسٹری میں بھی پہنچ گئی ہے۔دنیا بھر میں مشہور کورین پاپ سنگرز نے بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ پر ریل بنا کر اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاپ سنگرز گانے ’بدو بدی‘ پر لپسنگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ خود ساختہ مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا ماضی کے مشہور گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک ’بدو بدی‘ اب یوٹیوب سے حذف کر دیا گیا ہے، اس گانے نے 2 ماہ کے دوران 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔

گانے کی کمائی سے متعلق اس میں بطور ماڈل کام کرنے والی ماڈل وجدان راؤ کا دعویٰ ہے کہ ’بدو بدی‘ نے 70 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے