اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن، 66 مقامات پر قائم سیل پوائنٹس ختم

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لئے بلدیہ عظمیٰ متحرک ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کی ہدایت پر قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے 66 مقامات پر قائم غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا ہے، عزیز بھٹی زون میں 24، اقبال زون میں 8 اور گلبرگ زون میں 2 غیرقانونی سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا، راوی زون میں 9، شالیمار میں 8، واہگہ میں 9 اور نشتر زون میں 6 غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کئے۔

رافعہ حیدر کا کہنا ہے بلدیہ عظمٰی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں غیرقانونی مویشی سیل پوائنٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں، آپریشن کے دوران مزاحمت پر 9 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے