اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے کہا ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کو تیار ہوں: بیرسٹر گوہر

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس بھی تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، دورہ چین کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی، انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہمارے کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے صادر کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے