11 Jun 2024
(لاہور نیوز) عید الفطر پر لاہور چڑیا گھر بند رہا، عیدالاضحٰی پر کھولنے کا فیصلہ بھی تاحال نہ ہو سکا۔
7 نومبر 2023 سے بند ہونے والا لاہور چڑیا گھر تاحال نہ کھولا جا سکا، زو اپ گریڈیشن کیلئے نگران حکومت کی جانب سے 1 ارب 83 کروڑ 6 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا تھا۔
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ لاہور زو کی 90 فیصد تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے، لاہور چڑیا گھر 200 سال پرانا ہے، اس کا سیوریج سسٹم دوبارہ بنوایا گیا ہے، عید کے موقع پر چڑیا گھر کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ چند روز میں ہو جائے گا۔
لاہور چڑیا گھر اپ گریڈیشن سے پہلے سالانہ 23 کروڑ 60 لاکھ روپے ریونیو اکٹھا کرتا تھا۔