11 Jun 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ہیوی مشینری کی مدد سے گرینڈ صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔
اس سلسلے میں علامہ اقبال ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن کے تمام اوپن پلاٹس، پارکس اور عوامی مقامات کی کلیئرنس جاری ہے ۔ حسن مارکیٹ، اسلامیہ پارک، ملت روڈ، فضل حق روڈ کو مکمل زیرو ویسٹ کر دیا گیا۔جبکہ خیبر بلاک، ہما بلاک، نیلم بلاک، ستلج بلاک، گلشن اقبال اور ملحقہ علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ہے ۔
اس کے علاوہ وحدت روڈ، بھیکے وال موڑ، مون مارکیٹ ، سکیم موڑ، کھاڑک نالہ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ٹیمیں تعینات کردی گئیں ۔