اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو فائر وال کی تنصیب کیلئے راضی کرلیا، فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جا سکے گا، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر بھی کیا جاسکے گا جبکہ فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کر سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرے گی اور  پروپیگنڈا پوائنٹس، آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

دوسری جانب فائر وال کی تنصیب کیلئے یوز کیسز کا تبادلہ کر لیا گیا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہو گی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت پاکستان ادا کرے گی جبکہ باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی، اس حوالے سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی بھی کر لیا گیا ہے۔

ادھر وزارت آئی ٹی کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں جبکہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے لیکن پی ٹی اے فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے مؤقف دینے سے گریزاں ہے اور ترجمان پی ٹی اے نے کئی دن گزرنے کے باوجود تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے