اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کے امکانات ہیں، ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اٹک، رحیم یار خان، بہاولپور، نارووال، قصور، جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سوموار کے روز بھکر میں درجہ حرارت 46، اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے