10 Jun 2024
(لاہور نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے بھارت کو نکیل ڈالنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، ہار جیت گیم کا حصہ ہے۔
گورنر سندھ نے پاک بھارت میچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کر کے دل جیت لیے، جان توڑ کوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ باؤلرز نے جان لڑائی، بیٹنگ میں تھوڑی کسر رہ گئی، تاہم شائقین کرکٹ نے کھیل کا ہر لمحہ انجوائے کیا۔
واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں بیٹرز کی لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا، شاہین بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے۔