09 Jun 2024
(ویب ڈیسک)پاک بھارت ٹاکرے سے قبل جسپریت بمراہ پاوں کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جسپریت بمراہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کاشکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
نیویارک کے اسٹیڈيم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں جبکہ وکٹ کی درستگی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔