(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ ہونے والی فلم کی آفر ٹھکرانے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران سونیا حسین نے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکار فواد خان بہت اچھے ہیں لیکن میں علی ظفر کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی کیونکہ وہ فلموں میں بہت اچھے لگتے ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے بالی ووڈ فلموں کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ سے مجھے دو سے تین فلموں کی آفرز آچکی ہیں۔
سونیا حسین نے کہا کہ شیکسپیئر کے ناول پر مبنی فلم کی آفر ملی، دوسری فلم کسی نامور مووی کا سیکوئل تھا جبکہ تیسری فلم مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ آفر ہوئی۔
فلم سے انکار کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے معذرت کی اور اس وقت مجھ پر گھر والوں کی جانب سے بھی کچھ پابندیاں تھیں۔