(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزا نڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سرخ جوڑے میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
مذکورہ فوٹوشوٹ میں مایا علی سرخ اور گلابی رنگ کے دو مختلف ملبوسات زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں نظر آئیں ۔
شیئر کردہ پوسٹ میں مایا علی نے کچھ تصاویر میں سرخ جوڑا زیب تن کررکھا ہے اور دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں جبکہ کچھ تصاویر میں انہوں نے گلابی رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ ساحل سمندر پر موجود ہیں جہاں انہوں نے بال کھول رکھے ہیں اور غباروں کا ایک گچھا تھامے خوشگوار موڈ میں دلکش اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔
مایا علی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین ان کی خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔