(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو ادا کارہ فاطمہ آفندی نے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ فاطمہ آفندی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران میزبان نے پوچھا کہ اگر آپ کے شوہر دوسری شادی کرلیں تو آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں؟
سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے تو اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔
اپنی بات کی وضاحت کرتےہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اجازت میں نے انہیں اس لیے دی ہے کیونکہ انسان کو جس چیز سے بھی روکو تو وہ اسی طرف لپکتا ہے۔
واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اداکار ارسلان کنور کی اہلیہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں، ان کے درمیان شادی سے قبل بھی چند سال تک تعلقات رہے۔