اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق فاسٹ باولر سلمان بٹ نے بھی تنقید کی توپوں کا رخ حارث روف کی جانب کردیا

08 Jun 2024
08 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا پرسابق کپتان سلمان بٹ قومی ٹیم بالخصوص فاسٹ باولر حارث رؤف پر برس پڑے ۔

ایک انٹرویو  کے دوران سلمان بٹ نے پاک امریکا میچ پر تبصرہ کرتے ہوئےحارث رؤف کے آخری اوور پر بھی بات کی اور کہا کہ ہمارے لیے آخری اوور میں باولر کی پٹائی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ۔سلمان بٹ نے حارث رؤف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ ہے جو اپنی فیلڈ دیکھے بغیر گیند کرواتا ہے، آخری اوور میں حارث کا مڈ آف سر کل کے اندر ہے، اس کے باوجود حارث نے آخری بال  فل بال کروائی اور چوکا لگ گیا اس کے بعد سب نے دیکھا کہ کپتان حارث پر چیخے بھی کہ  میں آگے کھڑا ہوا ہوں۔

سلمان بٹ نے حارث رؤف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کو پتا ہونا چاہیے جب آپ مڈ آف اوپر لیتے ہیں تو آپ فل بال نہیں کھیلتے، یہ کرکٹ کی بنیادی باتیں ہیں لیکن حارث کا اسٹائل ہے گیند پر رنز کھانے کے بعد وہ بیٹھ جاتا ہے سر پر ہاتھ رکھ لیتا ہے جیسے اس کے شیئرز کا نقصان ہوگیا ہو یا کوئی چیز چوری ہوگئی ہو، مجھے سمجھ نہیں آتا وہ یہ سب کرکے کیا ظاہر کرنا چاہتا ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے