اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خا ن نے 'بدو بدی2' ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

08 Jun 2024
08 Jun 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے ‘اکھ لڑی بدوبدی 2′ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں گلوکار نے بتایا کہ اُنہوں نے عیدالفطر کی چاند رات پر ‘بدو بدی’ ریلیز کیا تھا جوکہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بےحد مقبول ہوا۔گلوکار نے کہا کہ میرے گانے ‘بدو بدی’ پر 28 ملین ویوز آئے اور کروڑوں بار گانے کو شیئر کیا گیا، بھارت میں بھی یہ گانا خوب وائرل ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہیں، آپ چاہیں اچھے تبصرے کریں یا بُرے، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ میری گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے نئے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نئے 6 گانوں کی تیاری میں مصروف ہوں، جن میں میرے ساتھ نوجوان ماڈلز نظر آئیں گی۔چاہت فتح علی خان نے کہا کہ متعدد پروفیشنل ماڈلز میرے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں، میرے پاس ماڈلز کی لائن لگی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ پر میری فلم ‘سبق’ بھی ریلیز ہورہی ہے جوکہ میرے یوٹیوب چینل پر ہی ریلیز ہوگی جبکہ میں جلد ہی ‘بدو بدی 2 بھی ریلیز کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے