اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا نے آئرلینڈ کو ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہورنیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور حریف ٹیم کےلیے 138 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم 7 وکٹوں کے نقصا پر پر 125 رنز بنا سکی۔

آئر لینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینڈی بیلبرنی 17، لورکن ٹکر 10، کپتان پال اسٹرلنگ 9، ہیری ٹیکٹر 7، کرٹس کیمفر 4 اور گیریتھ ڈیلنے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جورج ڈاکریل 30 اور بیری مک کارتھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے جیرمی گورڈن اور ڈِلن ہیلیگر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعد بن ظفر اور جنید صدیقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کینیڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، وکٹ کیپر بیٹر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14، دلپریت باجوہ 7، نونیت دھالیوال 6 اور ڈِلن ہیلیگر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں امریکی شہر نیویارک میں ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے