اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 19 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہورنیوز) رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 45 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 21 اعشاریہ 69 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 33 روپے 39 پیسے بڑھی، ٹماٹر 10 روپے 6 پیسے فی کلو اور کیلے 7 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت 2 روپے 36 پیسے بڑھ گئی، چکن 5 روپے 91 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ گڑ، ایل پی جی، سگریٹ اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے 2 روپے 27 پیسے فی درجن سستے ہوئے جبکہ چاول، خشک دودھ، چینی اور دال مونگ بھی سستی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے