اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کے لائن لاسز تاریخ کی بلند ترین سطح پر، دستاویز نے پول کھول دیا

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہورنیوز) اوور بلنگ پر کنٹرول اور افسران کی بدانتظامی سے لیسکو کے لائن لاسز تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

لیسکو کی دستاویز کے مطابق 11 فیصد لائن لاسز والی کمپنی کے اوور بلنگ روکنے پر رواں ماہ لائن لاسز 37 فیصد تک پہنچ گئے ،اووربلنگ ایڈجسٹمنٹ بجلی چوری کے باعث لیسکو کے لائن  لاسز 37 فیصد ہوئے، لیسکو نے نیشنل گرڈ سے چار ارب 38 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی لی۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ صرف دو ارب 73 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی بلنگ کی، لیسکو کو ایک ارب 65 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کا نقصان ہوا، اپریل اور مئی میں 70 کروڑ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ اووربلنگ کی مد میں کی گئی، جس سے ٹیکنکل لاسز کی مد میں 61 کروڑ یونٹس کا نقصان ہوا۔

لیسکو کی دستاویز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دوماہ میں باقی 34 کروڑ یونٹ بجلی چوری ہوگئی، بجلی چوری سے لیسکو کو دو ماہ میں 16 ارب 27 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو حکام نے اووربلنگ ختم کرنے کی آڑ میں 34 کروڑ یونٹس کی بجلی چوری چھپالی، گزشتہ سال مئی میں لیسکو کے 13.3 فیصد لائن لاسز تھے، رواں ماہ لاسز میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو میں اعلیٰ حکام اپنی بدانتظامی چھپانے کیلئے ملبہ جونیئر افسران پر ڈالتے رہے، بد انتظامی کے باعث لیسکو کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، دستاویز نے لیسکو میں بدانتظامی کا پول کھول دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے